ایف آئی اے کوئٹہ کی کارروائی،انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کوئٹہ (این این آئی) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی کوئٹہ میں کاروائی انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پراسنیپ چیکنگ کے دوران17مشتبہ افراد سے پو چھ گچھ کی جس کے بعد شواہد کی روشنی میں 3 ملزمانحمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث ہیں ملزمان سے 3 موبائل فونز اور نوٹ پیڈ برآمد کیے گئے برآمد شدہ اشیاء کی ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں