ہم نے قربانیاں دیں، ثابت قدمی دکھائی،عوامی مسائل پر ڈٹ کر موقف اپنایا یہی ہماری کامیابی کا راستہ بنا،پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی

کوئٹہ(این این آئی)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا کہ م نے قربانیاں دیں، ثابت قدمی دکھائی اور عوامی مسائل پر ڈٹ کر موقف اپنایا یہی ہماری کامیابی کا راستہ بناجماعت اسلامی آج بلوچستان میں ایک قابلِ بھروسا سیاسی قوت ہے۔اسمبلی کے اندروباہرجماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوموں کی تواناآوازبنی ہوئی ہے الحمداللہ ممبران اسمبلی سمیت ہرذمہ دارہراحتساب کیلئے ہروقت تیارہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی بلوچستان کیامرائے اضلاع تربیتی ورکشاپ میں جماعت اسلامی کی سیاسی کامیابیوں، عوامی اعتماد اور اصولی جدوجہد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں۔نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی کی پارلیمانی سیاسی کارکردگی پرووٹرزسمیت جماعت اسلامی کے ارکان فخرکریں گے کرپشن چوری کاایک روپیہ بھی کسی نے ثابت کیاتوہرسزاکیلئے تیارہیں حلقہ انتخاب کے ترقیاتی کاموں میں دیانتداری کومقدم رکھاہے ووٹرزعلاقے میں بہت بہترومثبت تبدیلی بہت جلدمحسوس کریں گے۔تاریخ گواہ ہیں جماعت اسلامی کویہ اعزازحاصل ہے کہ جہاں بھی خدمت کاموقع ملاہے بہترین ودیانتداری کیساتھ بلاتفریق خدمات سرانجام دیے ہیں کراچی خیبرپختونخواہ ایوان بالامیں عوامی مسائل کواجاگراورحل کیلئے جماعت اسلامی نے سب سے بڑھ کرآوازبلندکیاہے آج بھی بلوچستان اسمبلی ہرعلاقے کے مسائل اجاگر کے حوالے جماعت اسلامی کے ممبران فعال وسرگرم ہیں۔جماعت اسلامی کی پارلیمانی سیاسی دینی عوامی آئینی خدمات پرقوم کوفخرہے جماعت اسلامی کی مخالفت وہ لوگ کررہے ہیں جوحقیقت سے بے خبریاسیاسی مذہبی تعصب کاشکارہیں جماعت کرپشن لسانیت فرقہ واریت وموروثیت سے پاک حقیقی دینی جمہوری ملک گیرمنظم محب وطن پارٹی ہے انشاء اللہ بلوچستان کے مسائل کاحل بھی جماعت اسلامی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں