لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش) بائی پاس روڈ پر مبینہ کرپشن تعمیر شروع ہونے سے پہلے ہی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ عوامی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر بائی پاس روڈ پر بڑی کرپشن اور ناقص میٹریل استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گپ کوری میں جاری تعمیراتی روڈ کے کام میں صرف ڈامر ڈال کر سطحی کام کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے روڈ ابھی گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے زرائع کے مطابق روڈ جہاں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا تھا وہاں سے اسی وقت ڈامر لگادیا گیا ہے جس سے بظاہر لگتا ہے کہ روڈ ہر کتنی کرپشن اور ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا ہوگا عوامی حلقوں نے محکمہ بی اینڈ آر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نااہل محکمہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بی اینڈ آر جہاں بھی روڈ بناتا ہے، وہاں کرپشن اور ناقص مٹیریل کا استعمال ہوتا ہے، اور بننے والا روڈ چند دن بھی نہیں چلتا۔شہریوں نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ منصوبے کی فوری انکوائری کی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کے پیسے کا ضیاع روکا جا سکے اور شفاف ترقیاتی کام ممکن ہو۔

