لسبیلہ: جاموٹ کالونی میں پانی کا شدید بحران، مکین بوند بوند کو ترس گئے

لسبیلہ(بیوروچیف)جاموٹ کالونی میں گزشتہ دس روز سے پانی کا سنگین بحران پیدا ہو چکا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق روزانہ پانی کم پریشر کے ساتھ کھولا جاتا ہے، جس کی وجہ سے گھروں تک پانی پہنچ ہی نہیں پاتا، اور لوگ بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ کنکشن ایس ایس پی آفس والے واٹر بور سے منسلک ہے جو کافی فاصلے پر واقع ہے، جس کے باعث پریشر کم اور فراہمی ناکافی ہےعلاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ایلیمنٹری کالج والے واٹر بور سے کنکشن فراہم کیا جائے، کیونکہ وہ کالونی کے بالکل قریب ہے اور وہاں سے پانی کی ترسیل بہتر اور مؤثر ہوسکتی ہے شہریوں نے محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور واٹر سپلائی کی لائن ایلیمنٹری کالج اوتھل والے بور سے منسلک کی جائے تاکہ پانی کے بحران کا خاتمہ ممکن ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں