اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ڈوگرہ راج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 22 کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم واضح کرتے ہیں خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اْن 22 کشمیری شہداء کے خون نے ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کی ایک لازوال داستان رقم کی۔ انہوں نے کہاکہ سری نگر سینٹرل جیل کے سامنے 22 کشمیریوں نے ایک عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،یہ عظیم کشمیری محض اپنے حقِ اظہار نہیں بلکہ پوری قوم کی عزت و حرمت کیلئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اْن 22 شہداء کا خون ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کی روح کو بندوقوں کے زور سے کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 13 جولائی کا یہ دن ہر کشمیری کے دل میں زندہ ہے، ہم کشمیری شہداء کے مقصد سے تجدیدِ عہد کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہم واضح کرتے ہیں کہ خطے میں پائیدار امن تبھی ممکن ہے جب مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عالمی برادری کو کشمیریوں کو انصاف، وقار اور آزادی دلوانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- عالمی جنگ کی تازہ ترین صورتحال: ایک فکری جائزہ
- ہرنائی،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق
- ڈاکٹر ڈیوٹیاں بروقت اور ذمہ داری کیساتھ انجام دیں،ڈپٹی کمشنر کیچ
- گوادر کو باضابطہ طور پر میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا
- محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی،فلیش فلڈ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا
- سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی کی سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت
- تربت یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا یونیورسٹی ماڈل اسکول کی تعلیمی پیش رفت کا جائزہ، گورننس و معیار مزید بہتر بنانے پر زور
- سراج الحق کی ملک نعیم بازئی کے والد ایم این اے ملک عادل بازئی کے داداکے انتقال پر تعزیت
- ضلع گوادر کے تمام اجتماعی کاموں کو اپنے وقت میں مکمل کریں گے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
- بلوچستان میں امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی،میر ضیاء اللہ لانگو

