کوئٹہ شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،شبنم مارکیٹ میں دکان اور ائیر پورٹ واقع گودام میں آگ بھڑک اٹھی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ شہر میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،شبنم مارکیٹ میں دکان اور ائیر پورٹ واقع گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں اچانک آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب مسجد روڈ پر واقع شبنم مارکیٹ میں ایک کپڑے کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پاکر دیگر کپڑے کی دکانوں کو محفوظ بنایا جبکہ اتوار کو کوئٹہ کے علاقے ائیر پورٹ روڈ پر واقع ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی اورآگ نے دیکھتے ہی دیکھے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر اردگرد کے گوداموں کو محفوظ بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں