بولان(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل کی صدارت میں آج ڈی سی آفس کی سبزہ زار پر لیویز دربار منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد سمیت ضلعی انتظامی آفیسران اور لیویز کے جوانوں نے شرکت کی لیویز دربار سے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل نے جوانوں کی حاضریاں چیک اور انکو درپیش مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے موقع پر احکامات جاری کیئے ڈپٹی کمشنر کچھی نے لیویز جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ لیویز فورس کے جوان اپنی فرائض منصبی کو ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں عوام کی خدمت کو نصب العین بنائیں ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں حصہ اور ڈکیت گروہ چوروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران انہیں گرفتار کرنے والے جوانوں کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دی جائیں گی فورس کے جوان اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو عوام کی وسیع تر مفاد میں بروئے کار لاکر عوام کے حقیقی محافظ کا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو امن و امان انکی جان و مال میں تحفظ کا احساس اور فورس کی اقدامات نظر آسکیں دریں اثنا لیویز دربار کے بعد ڈی سی آفس میں ڈی سی کی سربراہی میں ضلع کچھی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضلع کے لیویز آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر انتظامی آفیسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعداد خان مندوخیل نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ضلعی کچھی میں امن کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے ہر قیمت پر ڈاکوؤں جرائم پیشہ عناصر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بلخصوص نیشنل ہائی وے پر روڈ سفر کو محفوظ مسافروں ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں گے قیام امن کیلئے سخت سے سخت ترین قدم اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے ڈاکوؤں کا تعلق کسی بھی گروپ سے ہوں انکے خلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیا جائے ضلع کے کسی بھی ایریا میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو وہاں کا متعلقہ لیویز آفیسر زمہ دار ہوگا ہر قیمت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ ضلع کا امن بحال ہو۔

