تمام سرکاری محکمے فارم 47 کے ذریعے یرغمال، افسران سے بھتہ وصولی جاری ہے: شمس حمزازئی

لورالائی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی لورالائی کے زیر اہتمام شہر اور ضلع کے دیگر علاقوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ وجلسہ کیا گیا۔جلسہ کی قیادت حلقہ پی بی 5 سے پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین شمس حمزازئی نے کی۔ اس کے علاوہ مختلف یونین کونسلز کے چئیرمین اور کونسلران کے علاوہ علماء کرام، قبائلی عمائدین اور دیگر سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی احتجاجی ریلی پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی دفتر سردار اشرف خان کاکڑ روڈ سے نکالی گئی اور شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جلسہ سے صوبائی رہنما پیپلز پارٹی و سابق چیئرمیں شمس حمزازئی، سردار نصیب حمزازئی، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خیر محمد ناصر، ماسٹر سلطان اتمانخیل، مالک داد ملازئی پائند روشان اور دیگر کارکنوں نے خطاب کئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی لورالائی و ضلعی انتظامیہ کا عوام اور لیویز ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک افسوس ناک اور ناقابل برداشت ہے۔ تمام سرکاری محکموں کو فارم 47 کے پیداوار اور ان کے بیٹوں نے یرغمال بنا کر رکھا ہے اور ان سے ماہانہ بھتہ لیتے ہیں۔لیویز اور پولیس اہلکاروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہے اور آئے روز انکو ٹرانسفر کیا جاتا ہیڈی سی لورالائی کسی دوسرے کے اشارے پر ہمارے کارکنوں اور و ملازمین کو کسی نہ کسی بہانے تنگ کرتے رہے ہیں ہمارے کارکنوں کے خلاف کسی اور کے ایماء پر بوگس ایف آئی آر کئے جاتے ہیں۔ فارم 47 کے منتخب ایم پی اے خود تو اسٹیشن پر موجود نہیں ہوتے تو ڈی سی لورالائی اور اپنے بیٹوں کو بدمعاشی کا الائسنس دے رکھا ہے کہ وہ جب چائیے اور جسکو چائیے اس پر بدمعاشی کر سکتے ہیں لورالائی میں ہسپتال، سکولوں، بی ایچ اوز کے حالت زار اپ سب کے سامنے ہیں۔شہر میں صفائی اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بالکل زیرو ہے۔ پی ایچ ای محکمہ کے پاس 30 سے زائد بور لگے ہیں مگر اس کے باوجود محکمہ کے ذمہ داران ایم پی اے کے ایماء پر ٹارگیٹیڈ ایریا کے لوگوں کو پانی دیتے ہیں اور جن حلقوں سے ایم پی اے کو ووٹ نہیں پڑے وہاں کے لوگوں پر پانی بند کر دی گئی ہے آر ایچ سی ہسپتال میختر اور آر ایچ سی کچھ میں ڈاکٹروں کو حاضر کیا جائے اور ادویات و ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی کو دور کیا جائے اس کے علاوہ علاقے کے مختلف بی ایچ یو میں اسٹاف کی کمی، ادویات اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے جس سے عوام کو علاج معالجہ میں مشکلات درپیش آہ رہے۔ ایس بی کے کے سینکڑوں ٹیچرز کی تعنیاتی کے باوجود میختر، برڈ، چنجن، درگئی سرگڑھ اور دیگر دور دراز کے علاقوں کے سکولوں کو فعال کیا جائے۔ایم پی اے کے فرزندان میونسپل کمیٹی، ایریگیشن، بی اینڈ آر، پی ایچ ای اور دیگر محکموں کے سربراہاں سے ماہانہ بھتہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان محکموں میں کرپشن کا بازار گرم رہتا ہے جسکو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی سی لورالائی کو طرف داری اور علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ملازمین کے ساتھ انتقامی کاروائی کی بنیاد پر لورالائی سے فورا ٹرانسفر کیا جائے اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے۔ مختلف محکموں کے ڈی ڈی اوز کو پابند کریں کہ وہ کسی کے اشارے پر کام نہ کریں اور کسی کو بھی بھتہ نہ دیں تاکہ ان کے کارکردگی اور کردار پر داغ نہ لگیں۔ دور دراز کے علاقوں میں سکولوں، بی ایچ اوز اور لیویز تھانہ میں ملازمین کی حاضری اور کردار کو درست کیا جائے پارٹی کے کارکنوں کو بلاجواز تنگ کرنا بند کیا جائیں۔ بصورت دیگر پارٹی ہر قسم کا جمہوری حق رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں