اوستہ محمد پولیس کا فحاشی اور عریانی کے خلاف ان ایکشن بدنام زمانہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ تین خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) اوستہ محمد پولیس کا فحاشی اور عریانی کے خلاف ان ایکشن بدنام زمانہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ تین خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اوستہ محمد نے شہر میں بدنام زمانہ فحاشی کے اڈے پمی ڈون پر چھاپہ مارکر تین خواتین انجم عرف انجلی صائمہ ریحانہ اور تین مرد الطاف حمیداور عارف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ فحاشی کے اڈے پر چھاپے پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کی ہے اور کہا اوستہ محمد سے فحاشی کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں