ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیر آباد ڈویژن مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی۔ پولیس کے مطابق صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ عادل پور کی حدود میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے پولیس تھانہ ہیڈ محرر نثار احمد گاجانی زخمی ہوگئے زخمی کو فوری طورپر صحبت پور ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اوستہ محمد کے قریب طاہر ٹاون کے مقام پر موٹر سائیکل چھینے کے دوران فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمد یوسف شدید زخمی ہوگئے زخمی کو اوستہ محمد ہسپتال داخل کر دیا گیا دونوں واقعات کے بارے میں متعلقہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

