ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دو موٹر سائیکل چھین لی گئیں جبکہ فائرنگ سے قبائلی رہنما زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق بالان شاخ جیا ڈپ کیٹل فارم پولیس تھانے چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جتک قبایلی نوجوان نیاز علی جتک کو زخمی کرکے فرار ہوگئے زخمی کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا واقع کے بارے میں کیٹل فارم پولیس مزید تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ اوستہ محمد کے قریب عزیز مینگل باء پاس کے مقام پر مسلح افراد نے فرمان علی اور انکے ساتھی سے دو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

