صحبت پور (نامہ نگار) ایس ایچ او عادل پور ہوت علی کھوسہ مقدمہ فرد نمبر 02/2025 بجرم زیر دفعہ 427-324-147-148-149ت پ حکام بالا کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ مری پولیس پوسٹ کے ایریا میں مقدمہ بالا میں نامزد روپوش ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ لگایا کہ دوران گرفتاری ملزم مزکورہ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد گاجانی کی ٹانگ میں گولی لگی جس باوجود پولیس پارٹی نے اپنے حکمت عملی اور دلیرانہ انداز میں روپوش ملزم کو گرفتارکرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا۔ جبکہ ہیڈ کانسٹیبل نثار احمد کو فوری طور پر سول ہسپتال صحبت پور پہنچا گیا جہاں سے مزید علاج معالجہ کیلئے سکھر سندھ کا ریفر کیا گیا ہے

