صحبت پور: نوجوان منظور احمد رخشانی اغوا، ماں کی قرآن اٹھا کر بازیابی کی فریاد

صحبت پور (نامہ نگار )جعفرآباد کے علاقے میر محمد سمالانی کے رہائشی امیر علی رخشانی کے نوجوان بیٹے منظور احمد رخشانی کو نامعلوم افراد نے دو دن قبل اغوا کر لیا منظور احمد صحبت پور کے علاقے فریدآباد کی تحصیل کے شہباز ٹاؤن میں تھانہ شہید ملک محمد علی کے حدود میں ایک منی پیٹرول پمپ پر ملازم تھا۔ اغوا کی خبر گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ والدہ شدتِ غم سے نڈھال ہو گئیں اور بے ہوش ہونے لگیں۔ گھر کا ماحول سوگ میں ڈوب گیا۔ والدہ نے ہاتھ میں قرآن پاک اٹھا کر حکام سے دل سوز فریاد کی اور کہا غریب کا سننے والا صرف اللہ پاک ہے، میں قرآن پاک کی قسم دے کر حکام سے فریاد کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرائیں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں منظور احمد کے بھائی نے بھی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا: منظور احمد ہمارا کفیل تھا، ہم غریب لوگ ہیں، ماں باپ کی حالت دیکھ کر کلیجہ منہ کو آتا ہے، انصاف کی اپیل کرتے ہیں متاثرہ خاندان نے حکام بالا، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور منظور احمد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ ان کے گھر کا سکون واپس آ سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں