اوتھل (این این آئی)لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں بائی پاس روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ 2022 کے سیلاب میں تباہ ہونے والے اس روڈ کی مرمت میں صرف تارکول ڈال کر سطحی کام کیا گیا، جس کے باعث روڈ گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ اور گاڑیاں روڈ میں دھنس گئیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل میں بائی پاس روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔2022 کے سیلاب میں تباہ ہونے والے اس روڈ کی دوبارہ مرمت میں صرف مٹی اور تارکول ڈال کر سطحی کام کیا گیا، جس کے باعث روڈ گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہونے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔اور گاڑیاں دھنس گیئں۔جہاں روڈ خراب ہوا، وہاں فوری طور پر صرف تارکول لگا دیا گیا اور جو پل بنایا گیا تھا وہ بھی مکمل ٹوٹ پھوٹ شکار ہوگیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کروڑوں روپے کے اس منصوبے میں دل کھول کر کرپشن اور ناقص میٹریل استعمال ہوا ہیعوامی حلقوں نے بی اینڈ آر کے افسران کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جہاں بھی روڈ بناتا ہے، وہاں کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال کیا جاتا ہے اور سڑکیں چند دن میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوجاتی ہیں۔ شہریوں نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کی تعمیراتی کام کی فوری انکوائری کی جائے، ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور آئندہ تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کے پیسے کا ضیاع روکا جا سکے اور عوام کو پائیدار سہولیات میسر آئیں۔

