محکمہ کھیل بلوچستان کاپاک بھارت میچ کو بڑی اسکرین پردکھانے کااعلان

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ کھیل بلوچستان نے 15فروری کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستان اوربھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو بڑی اسکرین پردکھانے کااعلان کردیا۔ محکمہ کھیل بلوچستان کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، مشیر کھیل مینا مجیداور سیکرٹری کھیل بلوچستان درا بلوچ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ کھیل بلوچستان نے 15فروری کو ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ ایوب سپورٹس کمپلیکس میں بڑی اسکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا ہے پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں