بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل آئی ٹی اورتعلیم سے وابستہ ہے’بنو قابل’پروگرام بلوچستان میں انقلاب لائیگا،مولاناہدایت الرحمن بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل آئی ٹی اورتعلیم سے وابستہ ہے’بنو قابل’پروگرام بلوچستان میں انقلاب لائے گابلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے امن وعزت دینے کیساتھ تعلیم ہنراورروزگاربھی لازمی ہیں،ڈنڈے،گولی،دھمکی کے بجائے دل جیتنے کیلئے محبت،عزت واحترام کی زبان استعمال کی جائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں قائم کردہ “بنو قابل” آئی ٹی لیب کادورہ کیاان کے ہمراہ بنوقابل پروگرام کے ڈائریکٹر طیب فرید خان،امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند، اعجاز محبوب بھی تھیاس موقع پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے لیب میں موجود جدید سہولیات،تربیتی کورسزاور نوجوانوں کو فراہم کیے جانے والے تعلیمی ماحول کا جائزہ لیااورطلباء سے سوالات کیے۔ الخدمت بنوقابل قابل پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی نویدثابت ہوگی مخیرحضرات بلوچستان کے نوجوانوں وطلباء کوہنرمندبنانے اورباعزت روزگارکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔موجودہ دور ٹیکنالوجی کاہے اور الخدمت فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کر کے ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہاہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، کمی صرف مواقع اور درست سمت کی تھی۔ ‘بنو قابل’ لیب ان کے لیے ایک ایسی سیڑھی ہے جو انہیں عالمی مارکیٹ سے جوڑ کر معاشی طور پر مستحکم کرے گی۔اس موقع پر طلباء نے جماعت اسلامی کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرمولانا ہدایت الرحمن نے الخدمت فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم اور اساتذہ کی مخلصانہ کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ سرکاری سطح پر جو کام اب تک نہیں ہو سکیوہ الخدمت نے اپنے محدود وسائل میں کرنے کی کوشس کررہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف بے روزگاری کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو بھی ملک کے بڑے شہروں کے برابر لائے گا۔یہ پروگرام نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ضمانت ہے۔ایسے منصوبے پورے بلوچستان میں پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ ہر ضلع کا نوجوان اس سے مستفید ہو سکے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد صرف سیاست نہیں بلکہ خدمتِ خلق اور ایک باشعور و ہنر مند معاشرے کی تشکیل ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا اور اپنے صوبے کا نام روشن کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں