کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اور برقی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 15جولائی اور16جولائی کو (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور فیڈرزسے صبح8بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی نیز15جولائی (بروزمنگل) مری آبادگرڈاسٹیشن کے کاسی ون، کاسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے11Kvائیرپورٹ،داریم، ویسٹرن بائی پاس،عمر، جبل نور اورتکاتو فیڈر وں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہو گی۔اسکے علاوہ 15 اور 16جولائی کو سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv اولڈجان محمد، نیوجان محمد، اولڈلیاقت بازار،سریاب ون، سریاب ٹو، منی مارکیٹ، خیربخش مری فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر 2بجے بجلی بندرہے گی۔ دریں اثناء 16جولائی تا18جولائی (روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvجڑسا، منی مارکیٹ، سریاب ون،سریاب ٹو، کرانی، انڈسٹریل، جائنٹ روڈ، خیربخش مری، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازار، غازی، بی ایم سی،اولڈسیٹلائٹ اور دلدارکاریز فیڈروں سے صبح9بجے سے دن12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

