کوئٹہ(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بلوچستان میں (ضلع کوئٹہ کے علاوہ)لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 3 اگست 2025 کو ہوگی۔ اس سلسلے میں ریٹرننگ آفیسرزنے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر کے ان کی حتمی فہرست شائع کر دی ہے۔

