خستہ حال لوکل بسوں کیخلاف کارروائی،7بسوں کو موٹروہیکل آرڈیننس سیکشن115کے تحت بند

کوئٹہ(این این آئی)سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ علی درانی اور ایس پی ٹریفک سٹی شبانہ حبیب نے خستہ حال لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کے دوران 7بسوں کو موٹروہیکل آرڈیننس سیکشن115کے تحت بند کردیا جبکہ ٹیکسی اسٹینڈ پر بغیرروٹرمٹ کے چلنے والی ایک مسافر ویگن کو بھی تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ علی درانی اور ایس پی ٹریفک سٹی شبانہ حبیب نے ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پر خستہ حال اور بغیر روٹ پرمٹ چلنے والی بسوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے7لوکل بسوں کو موٹر وہیکل آرڈیننس سیکشن 115کے تحت بند کردیا جبکہ ٹیکسٹی اسٹینڈ پر بغیر روٹ پرمٹ ویگن گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی اورایک مسافر ویگن کو سیکشن 115 کے تحت تحویل میں لے لیا گیاجبکہ ہنہ روٹ پر مسافروں سے 120 روپے سے زائد کرایا وصول کرنے پر ویگن مالکان کو تنبہہ کی گئی کہ مسافروں سے 120 روپے سے زائد کرایہ وصول نہ کریں بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں