حالیہ بارشوں،طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 132Kvصحبت پور گرڈاسٹیشن کے گرے ہوئے ٹاور کی دوبارہ تنصیب اور مرمت وبحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اورطوفانی ہواؤں کی وجہ سے 132Kvصحبت پور گرڈاسٹیشن کے گرے ہوئے ٹاورکی دوبارہ تنصیب اور مرمت وبحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرجاری ہے۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی خصوصی ہدایات پر کیسکو ٹیموں نے پیر کے روز متاثرہ ٹاورکی تنصیب کاسامان صحبت پور گرڈاسٹیشن پہنچادیاجس کے بعد پیر کے روز ہی کام شروع کردیا اورکیسکوٹیموں نے مسلسل دن رات کام کرتے ہوئے منگل کے روز متاثرہ ٹاورکی تنصیب کاکام آخری مراحل تک پہنچادیا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ ٹاورکی تنصیب کے بعد گرڈاسٹیشن میں مرمتی کام جلد ازجلد مکمل کرکے صحبت پورگرڈاسٹیشن اور اس سے منسلک تمام فیڈروں کو بجلی کی فراہمی دوبارہ بحال کردی جائے گی۔واضح رہے کہ حالیہ شدیدطوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے صحبت پور گرڈاسٹیشن کے احاطہ میں 132Kvکاایک ٹاورگرگیا تھا جس کی وجہ سے صحبت پور گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بعدازاں کیسکوٹیموں نے گرڈاسٹیشن کے احاطے سے بارش کے پانی کااخراج کاکام مکمل کرکے متاثرہ ٹاوراوردیگربرقی آلات کی دوبارہ تنصیب پر کام شروع کردیا۔علاوہ ازیں خضداراوردشت کے علاقوں میں بھی 132Kvٹرانسمیشن لائنز کے گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت وبحالی اور تنصیب کاکام بھی تیزی سے جاری ہے جسے جلدمکمل کرلیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے صارفین سے بجلی بند ش پر زحمت کیلئے معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں