الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال کا ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر کے اہل خانہ سے تعزیت

کوئٹہ(این این آئی)الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے نصیر آباد کا دورہ کیا اور گذشتہ دنوں ٹریفک حادثے میں وفات پانے والے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سوراب محمد اکبر کے گھر گئے اور لواحقین سے تعزیت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل دے۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے لواحقین کو جناب چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے تعزیتی پیغامات پہنچانے اور کہا کہ محکمہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں