دالبندین(این این آئی) ”ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے”کے مناسبت سے دالبندین میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے زیر اہتمام سرکٹ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی۔سرکاری آفیسرز صحافی،سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت یوتھ نے بڑی تعداد میں شرکت کی.تقریب میں خان پینل کے رہنما ڈاکٹر حامد یوسفزئی قادر سنجرانی،پریس کلب کے صدر محمد بخش بلوچ شبیر مینگل حیدر عاجز،نور احمد حسنی، حاجی اعجاز سمالانیو دیگر شریک تھے۔اس موقع پر مہمان خاص محمد علم خان سنجرانی،ظاہر شاہ،قادر سنجرانی،انجینئر طاہر لانگو،عظیم رند،حبیب سنجرانی امان اللہ خان سنجرانی حاجی نور محمد نوتیزی موسیٰ ہمدرد نے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا پاکستان میں نوجوان آبادی 64 فیصد ہے نوجوان آبادی کے لحاظ سے دنیا میں ہمارا نمبر پانچواں ہے۔ نوجوان آبادی کے حساب سے دنیاکے 195 ممالک میں ہمارا 5 واں نمبر ہے جو یقینا حوصلہ افزا ہے اور ایک اچھے مستقبل کی نوید ہے بشرطیکہ نوجوانوں کی درست رہنمائی کی جائے اور انہیں جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جائے درست سمت نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کی سطح پر 70 فیصد طلبہ ڈراپ ہوجاتے ہیں، وہ کالج میں اپنی تعلیم جاری نہیں رکھتے جو تشویشناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان نوجوانوں کے پاس کوئی ہنر نہیں، ہمیں چاہیے کہ یوتھ کو ہنر سکھا کر مثبت سمت دکھائی جائے،کیونکہ ہنر کے بغیر تعلیم کچھ نہیں ہے۔ ملازمت کے مواقع بہت مگر ہنرمند موجود نہیں۔ ہمارے ہاں پلمبر، الیکٹریشن و دیگر بنیادی شعبوں کی طرف نوجوانوں کا رجحان کم ہوگیا ہے اپنے بچوں کو جدید تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کی آئی ٹی سکلز کی کمائی کا 67 فیصد بھارت کما رہا ہے جو بہت بڑا شیئر ہے ہمیں بھی آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دینی چاہیے

