مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کل آدھے گھنٹے کے بارش نے ضلع صحبت پور کو شدید متاثر کردیا ہے، میراظہار حسین خان کھوسہ

چھتر (این این آئی) سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین خان کھوسہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہیکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے کل آدھے گھنٹے کے بارش نے ضلع صحبت پور کو شدید متاثر کردیا جس سے گریڈ اسٹیشن صحبت پور کی بجلی منقطع ہوگئی کل سے ضلع صحبت پور میں بجلی نہیں جو اب تک بحال نہ ہوسکی ڈھائی لاکھ کی ابادی اس سخت گرمی میں دو دن سے بنا بجلی کی گزار رہی ہے جو کہ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ کیسکو کی نااہلی کا ثبوت ہیمون بارشوں کے دوران ضلع صحبت پور سمیت نصیر آباد ڈویڑن کے تمام اضلاع ہر دفعہ شدید متاثر ہوتے ہیں کل آدھے گھنٹے کی بارش سے ضلع صحبت پور میں نظام زندگی شدید متاثر ہوگئی روڈ رستے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے اگر یہ بارش کچھ گھنٹے مزید جاری رہتی تو ضلع صحبت پور میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو جاتی کل کے بارش سے ضلع کا جو حال ہوا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہیکہ محکمہ پی ڈی ایم اے حکومت بلوچستان ضلعی انتظامیہ نے پچھلے سیلاب سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ انتظامات بھی نہیں کیے گئے ہیں مون سون بارشوں کے اسپیل کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان محکمہ پی ڈی ایم اے کمشنر نصیر آباد ڈویڑن محکمہ ایریگیشن اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے تاکہ مون سون بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال سے بچا جاسکے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں