لسبیلہ(بیوروچیف) لسبیلہ میں ہاریوں کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے چوری و ڈکیتی جیسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر عوامی حلقے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ گزشتہ روز واقعے میں بیلہ سے بکریاں چراتے ہوئے ایک گروہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور چوری شدہ بکریاں بھی برآمد کر لی گئیں عوامی حلقوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ہاریوں کی تفصیلات متعلقہ تھانوں میں محفوظ ہوں تو مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری میں آسانی ہو سکتی ہے۔ رجسٹریشن کے فقدان سے جرائم پیشہ عناصر کو چھپنے کا موقع مل رہا ہے۔شہریوں نے ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر سے مطالبہ کیا ہے کہ لسبیلہ کے تمام پولیس اسٹیشنز میں ہاریوں کی فوری رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر نگرانی کر سکیں اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

