وفاقی محتسب کے احکامات پر کچھی کے رہائشی کو پاکستان بیت المال سے 20,000 کا امدادی چیک دلوا دیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار فیض محمد نے بتایا کہ بیت المال میں کئی بار درخواست جمع کروانے کے باوجود ان کے ساتھ کوئی امداد نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کی کوئی شنوائی ہوئی۔لہٰذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت کی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار فیض محمد کو امدادی چیک فوری طور پر دیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو 20,000 روپے کا چیک دے دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں