لورالائی (این این آئی)نیشنل پروگرام کے کانفرنس ہال میں نیوٹریشن پروگرام محکمہ صحت بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ سمینار منعقد کیا گیا۔ سمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ تھے جبکہ سمینار میں این جی اوز کے نمائندوں پیرا میڈیکس لیڈی ہیلتھ ورکرز ڈاکٹرز ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہ زمان حمزہ زئی،چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر حنیف دمڑ۔ایم این سی ایچ کے ایس او محمد عثمان موسی خیل اختر محمد پی پی ایچ آئی لورالائی کے M&E آفیسر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل جلالدین اتمانخیل ذین الدین دمڑ، انچارج RHC کچھ عمقزئی بی آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر مجیب سمیت لورالائی میں کام کرنے والے دیگر این جی آوز و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیوٹریش پروگرام نقیب ناصر نے بچوں کی نشونما اور بہبود پر و والدین کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن اور بچوں کی نشوونما بچوں کی بہتر ین مستقبل کا ضامن ہے۔ بچوں کی متوازن غذا، ایک صحت مند قوم کی پہچان اور بنیاد ہے ہم آج کی اس بامقصد نشست میں بچوں کی غذائی ضروریات، ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما، اور ایک صحت مند معاشرے کی تعمیر پر بات کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ ضلع بھر میں نیوٹریشن سے متعلق اقدامات تیزی سے جاری ہیں، اور اس میں ہر سطح پر تعاون قابلِ تحسین ہے۔سمینار سے ڈاکٹر حنیف دمڑ نے خطاب کرتے ہویے کہا کہ بچوں کی نشونما میں ادویات کے ساتھ ساتھ بہتر خوراک اور تربیت کا اہم کردار ہے انہوں نے انتہائی موثر انداز میں طبی نقطہ نظر سے بچوں میں غذائی قلت کے اثرات اور ان کے تدارک کے بارے میں نہایت مؤثر رہنمائی فراہم کی۔مہمان خاص ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور بچوں کے نشونما میں نیوٹریشن پروگرام کے ساتھ ہے ۔اس طرح کے دیگر مہمات میں ہماری سماجی کارکن خواتین و حضرات، ہیلتھ پرووائیڈرز، اسٹیک ہولڈرز، علماء کرام اور میڈیا کا کردار بھی کلیدی و تعمیری ہونا چائییآپ سب نے آگاہی، شعور بیداری، اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات انجام دیکر بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے اہم قدم اٹھانے ہونگ سیمنار کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ زمان نے کہاکہ ہم سب کو یہ جاننا چاہیے کہ غذائیت صرف خوراک کا نام نہیں بلکہ ایک جامع عمل ہے، جس میں تعلیم، صحت، تحفظ، والدین کی آگاہی اور معاشرتی ذمہ داری شامل ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹ شاہ زمان حمزہ زئی نے مہمان خصوصی ڈی سی میران بلوچ نیوٹریشن پروگرام کے ڈی این سی اور دیگر تمام طبقات کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی پروگرام جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

