کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کمیونٹی اساتذہ کے صوبائی صدر امین اللہ میانی نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم اب کسی صورت میں گاؤں میں والدین تعلیمی کمیٹی سے معاہدہ کرنے کوتیار نہیں ہیں علم و استاد سے مذاق اب مزید برداشت نہیں کریں گے ہم وزیرتعلیم راحیلہ حمید خان درانی،صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی،چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری تعلیم اسفند یار کاکڑسے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح ناجائز امر کو روکیں اور بورڈ اجلاس میں اچھے فیصلے کرکے ایک بہترین ڈیزائن مرتب کرکے علم اوراستاد کو عزت دیں اور بورڈ اجلاس میں فیصلہ کریں کہ بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن براہ راست کمیونٹی اساتذہ سے معاہدہ کریں اور والدین تعلیمی کمیٹی سے معاہدہ کورد کرکے ہم اساتذہ پراحسان کریں۔

