کوئٹہ(این این آئی)بولان کے علاقے میں ویگن کی چھت سے گر کر مسافرزخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق بدھ کو بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر جیکب آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن کی چھت پر بیٹھا ہوا مسافر نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کررہی ہے۔

