آواران میں میجرسید رب نواز،بس فائرنگ نتیجے میں بیگناہ افراد کی شہادت قابل مذمت ہے،عمران اللہ کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بلوچستان کے صدر بلوچستان ملک عمران اللہ کاکڑ نے آواران میں میجر سید رب نواز کی شہادت پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے جاری جنگی میں بلوچستان کے عوام نا صرف فورسز کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ اس عز م کا اظہارکرتی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو اپنے فورسز کی قربانیوں پر فخر ہیں اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے ان نوجوانوں کے لہو سے بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امن و آشتی کا بول بالا ہوگا،قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ مسافروں کی شہادت کھلی درندگی اور شرمناک عمل ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عمران اللہ کاکڑ نے کہا کہ کراچی سے آنیوالی مسافر بس جس میں ایک بیگناہ خاندان جو کہ قوال خاندان اور غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے تھے ان پر فائرنگ کرکے انکو شہید و زخمی کرنا اسلام قومیت و انسانیت میں نا صرف ایک شرمناک عمل بلکہ بلوچ پشتون روایات پر ایک نہ مٹنے والا داغ ہے بلکہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث عناصر حیوانیت،بے حسی، بیرونی ایجنڈے پر عملداری کا واضح ثبوت ہیں اس طرح کی حرکات کا کبھی بھی انسان، مسلمان یا کسی بھی قومیت سے تعلق رکھنے والا فرد کبھی سوچ بھی نہیں سکتا افسوسناک امر یہ بھی ہیکہ اس وقت بلوچستان میں کوئی بھی شاہراہ، محفوظ نہیں رہی پی پی پی کی مخلوط سیلیکٹڈ صوبائی حکومت صرف ایک کلو میٹر تک وزیراعلٰی ہاوس سے سیکرٹریٹ اور صوبائی اسمبلی تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ وزیراعلی اور صوبائی وزراء اس وقت صرف پی ایس ڈی پی اور کمیشن خوری کی حد تک فعال ہیں جس کا فائدہ دہشت گرد اور ملک دشمن عناصر اٹھا رہے ہیں صوبے میں فورسز اور عوام روزانہ کی بنیاد پر اپنے لہو کی قربانیوں سے اس ملک کی ایک طرف آبیاری کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف ہزاروں ارب روپے کے بجٹ کے باوجود جمہوری حکومت کا لبادہ اوڑھے نام نہاد ناکام صوبائی حکومت وزیراعلی ہاوس صوبائی سیکرٹریٹ اور صوبائی اسمبلی تک محدود رہ کر کمیشن اور کرپشن کے زریعے مزید عوامی بے چینی میں اضافہ کررہے ہیں ضرورت اس امر کی ہیں کہ وزیراعلی اپنی کابینہ سمیت پورے صوبے کا نا صرف دورہ کریں بلکہ پی ایس ڈی پی تک محدود اپنے وزراء اور تاریخ میں پہلی بار غیر عوامی بجٹ پر ہار پہنانے والے ملاوٹی اپوزیشن کے نمائندوں کو صوبے کے کونے کونے میں بھیج کو عوام کے درمیان رہنے کی تلقین کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت فی الفور حالیہ واقعات میں شہید اور زخمی ہونیوالے افراد کیلئے ناصرف معاوضے کا اعلان کریں بلکہ ساتھ ساتھ زخمیوں کی بہترین علاج کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ آخر میں انہوں نے میجر سید رب نوازشہید سمیت بس میں شہید ہونیوالے صابری خاندان کے نوجوانوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں