کوئٹہ(این این آئی) امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ لانگ مارچ 25 جولائی بلوچستان کے عوام کے لئے مایوسی کی بجائے پرامن جمہوری اور آئینی مزاحمت کی ضرورت ہے، خوف کے ماحول کو توڑنے کے لئے میدان میں نکلنے کی ضرورت ہے۔مظالم لاقانونیت درندگی بارڈربندش بے روزگاری بدامنی بدعنوانی اورغربت سے عوام نوجوان تاجرتنگ آگیے ہیں اسلام آبادلانگ مارچ مسائل کے حل کاراستہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں مختلف تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے مسائل کواجاگراورحل کی راہ ہموارہوگی۔ 25جولائی بلوچستان کے عوام کے لئے مایوسی کی بجائے پرامن جمہوری اور آئینی مزاحمت کادن ثابت ہوگا نوجوانوں عوام تاجروں علمائے کرام کوخوف کے ماحول کو توڑنے کے لئے میدان میں نکلنے کی ضرورت ہے۔بلوچستان میں ریاست/اسلام آباد کے حکمرانوں کی ظلم وستم کے خلاف کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ میں ہرضلع کے لوگ شامل ہوں گے ریاستی مظالم وسائل کی لوٹ مارلاقانونیت عروج پرپہنچ گئی ہے ہرطرف فورسزریاستی اداروں میں جانب سے عوام خواتین وبزرگوں کی تذلیل ہورہی ہے چیک پوسٹوں بارڈرزساحل کومنافع بخش کاروبار بنافیاگیاہے آمدن قومی خزانے کے بجائے ریاستی اداروں کے چندافرادکے جیبوں وکاونٹ میں جارہی ہے ان مظالم پرکسی صورت خاموش رہونگانہ آنکھیں بندرکھونگابلوچستان کے نوجوان ہرپارٹی زبان وعلاقوں کے مخلص دیانتدارکارکنان اسلام آباد کے حکمرانوں مسلط طبقات سے حقوق کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔

