ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) سابق صوبائی وزیر میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے نصیرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بدامنی لوٹ مار ڈکیتیوں کی دن دھاڑے وارداتیوں سے ہندو تاجر برادری اور شہری سخت پریشان ہیں امن نام کی کوء چیز نہیں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس تاجر برادری اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ امن قائم کرے عوام کو تحفظ فراہم کرے ان خیلات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں نصیرآباد اور ڈیرہ مراد جمالی سے آئے ہوئے عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سکندرعلی خان عمرانی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی سمیت پورے نصیرآباد میں بدامنی عروج پر ہے رہزنی موٹر سائیکل چھینے لوٹ مار اور دن دھاڑے ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں عوام کو ڈاکووں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بدامنی کا یہ عالم ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر کے اندر دن دھاڑے دو دو وارداتیں ہندو تاجر برادری کو لوٹا گیا ڈکیتیوں کی وارداتوں میں تاجر برادری خصوصا ہندو تاجر برادری کو ٹارگٹ بناناقابل مذمت ہے اور کہا ہم اپنے عوام کے ہر دکھ سکھ میں انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں عوام کی ہر تکلیف بور پریشانی کو اپنی سمجھتے ہیں عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے مشکل وقت دیرپا نہیں رہتا انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد میں ترقی کے نام پر بدترین کرپشن کی جارہی ہے عوامی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے میدان میں آئیں لوٹ مار کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں۔

