کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی کیمپ اتوار کو بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔احتجاجی کیمپ سے بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے ایک بیان میں کہا کہ کمیونٹی اساتذہ جائز مسائل کے حل کیلئے گزشتہ 40روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں ہمارے دو جائز مطالبات ہیں جن میں کمیونٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں فوری طور پراضافہ اور براہ راست بی ای ایف سے کنٹریکٹ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اساتذہ قلیل تنخواہوں کے باوجود اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں حکومت فوری طور پر کمیونٹی اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کو یقینی بنائے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،وزیرتعلیم،وزیر خزانہ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری تعلیم اوردیگر حکام بالا سے اپیل کی کہ کمیونٹی اساتذہ کے جائز مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے۔

