پنجگور(این این آئی) ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر (DMO) کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل نے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج وشبود پنجگور کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے طلبہ سے ملاقات، تدریسی عملے کے ساتھ تعلیمی امور پر بات چیت اور بعد ازاں ضلع پنجگور کے تمام کالجز کے پرنسپلز کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس کی میزبانی گورنمنٹ بوائز انٹر کالج وشبود پنجگور کے پرنسپل نعمت اللہ بلوچ نے کی۔پرنسپل وشبود کالج نے ادارے کی کارکردگی، تعلیمی ماحول،درپیش چیلنجز اور ترقیاتی پہلوؤں پر مہمان خصوصی کو بریفنگ دی۔پروفیسر برکت اسماعیل نے کالج کے نظم و ضبط، تدریسی معیار اور مثبت تعلیمی ماحول کو سراہا اور کہا کہ گورنمنٹ انٹر کالج وشبود اعلیٰ تعلیم کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے پرنسپل،اساتذہ اور طلبہ کی کوششوں کی تعریف کی اور ادارے کی مزید بہتری کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پر نسپل انٹر کالج وشبود نعمت اللہ بلوچ نے کالج کے مسائل اور کالج کی بہتری کے حواکے سے ڈویڑنل مونیٹرنگ آفیسر پروفیسر برکت اسماعیل کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وشبود کالج اپنے محدود وسائل اور محدود اسٹاف سے وشبود اور گردو نواح کے تعلیمی ماحول میں مثبت بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے اور اپنی پوری اسٹاف کے ساتھ کالج میں ایک بہترین تعلیمی ماحول اور کتابوں سے محبت کی ایک مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور مزید بہتری کی اْمید ہے کہ اس سے بہتر اور علمی ماحول پیدا ہوگا.ڈویڑنل مونیٹرنگ آفیسر پروفیسر برکت اسماعیل نے کالج کی پرنسپل اور اسٹاف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ بلوچ کی کاوشیں قابل قدر ہیں جنہوں نے چند سال قبل وشبود کی اس کھنڈرات نما بلڈنگ کو ایک بہترین علمی درسگاہ کی شکل دے کر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ کالج کے تمام مسائل اور ضروریات سے واقف ہیں اور کوشش ہوگی کہ اس تعلیمی درسگاہ انٹر کالج وشبود کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا چا سکے.
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

