14برس بعد جاری کھاتوں میں 2.1ارب ڈالر کا سالانہ سرپلس،وزیراعظم کا اظہار تشکر

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے جاری کھاتوں (کرنٹ اکاؤنٹ)میں 2.1ارب ڈالر کے سالانہ سرپلس کو ملک کی معاشی تاریخ کا ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ 14برس بعد پہلی بار پاکستان کو سالانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں سرپلس حاصل ہوا ہے، جو کہ گزشتہ 22برسوں کے بعد سب سے بڑا سرپلس ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ الحمدللہ!یہ کارنامہ ریکارڈ ترسیلات زر، برآمدات میں اضافے اور معیشت میں اصلاحات پر مسلسل توجہ کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، جو نہ صرف سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ملک میں موجود معاشی ٹیم کے عزم و حوصلے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔شہباز شریف نے اس کامیابی پر اقتصادی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور موثر حکمت عملی کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں