بلوچستان میں غیرت کے نام پر ماورائے آئین قتل کی بار کونسل کی شدید مذمت

صحبت پور (نامہ نگار) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ ممبران بار کونسل قاسم علی گاجزئی اور رحمت اللہ بڑیچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں بلوچستان کے ایک نامعلوم جگہ سے غیرت کے نام پر ایک خاتون اور مرد کی قبائل کے ہاتھوں ماورائے آئین قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس کا ایف آئی آر متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے خلاف درج کیا جائے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں جنگل کا قانون ہے بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون قتل کا یہ واقعہ پہلا نہیں بلوچستان میں بیڈگورننس کرپشن اقرباء پروری لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان حکومت لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلوچستان کے مخدوش صورتحال تشویشناک ہے گزشتہ دنوں رونما ہونے والے واقعات بلوچستان کے بلوچ پشتون قبائل کے روایات کے برعکس ہے بیان میں کہا کہ اس واقعہ سے بلوچستان کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی ہے جو کہ انسانی حقوق کی سنگین تر خلاف ورزی ہے بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون قتل حکومت کی ناکامی ہے جس کا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس آف بلوچستان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اور اس واقعے کا ایف آئی آر متعلقہ ضلع کے ذمہ داران آفیسران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے خلاف درج ہونا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں