ڈیرہ مراد جمالی میں دن دہاڑے ڈکیتیاں، پولیس کی نااہلی پر تاجروں کا احتجاج

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں آئے روز ڈکیتی رہزنی چوری اغواء سمیت لوٹ مار کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران کی اپیل پر ڈیرہ مراد جمالی میں احتجاجی ریلی دھرنا مظاہرہ تاجر برادری سیاسی پارٹیاں علماء کرام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت ڈاکووں اور رہزانی کی وارداتوں سے ستائے ہوئے تاجر برادری شہری چیخ اٹھے بدامنی کے باعث ہندو تاجر برادری ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جارہاہے ڈی سی ایس ایس پی سمیت ضلعی افسران ماہانہ منتھلی دیتے ہیں ان سے امن کی توقع رکھنا بیکار ہے اج ڈیرہ مراد جمالی میں مکمل شٹرڈاون ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سمیت نصیرآباد میں بدامنی،چوری ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار سے تنگ آکر انجمن تاجران ہندو پیچائیت ڈیرہ مراد جمالی کی اپیل پر ایک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئیں ریلی میں سیاسی جماعتوں کے عہدے دار ورکز علماء کرام تاجر برادری سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئے ریلی شہر بھر کا گشت کرنے کے بعد ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ہر طرح کی ٹریفک معطل ہو گئی چھوڑی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ مقررین نے اعلان کیا آج سوموار کے روز ڈیرہ مراد جمالی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جاے گی انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ مولانا نواب الدین ڈومکی سیمت دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی مین پولیس کی موجودگی میں دن دھاڑے تاجروں کو لوٹا جارہاہے پولیس ہمت نہیں کہ وہ ڈاکووں کو پکڑے تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہر کے اندر ایک روز میں دو دو ڈکیتی کی وارداتین ہو رہی ہیں یوں معلوم ہوتا ہے کہ ڈاکووں کے ساتھ خود پولیس بھی اسی جرم میں شریک ہے ہم اپنے تحفظ کے لیے میدان مین نکلے ہیں ہمیں اپنے تحفظ کے لیے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے تاکہ پھر دیکھتے ہیں ڈاکووں کس طرح لوٹ مار کرتے ہیں انہوں نے انتظامیہ افسران پر سخت تنقید کی اور کہا جو افسران خود منتھلی دیتے ہیں ان سے امن کی توقع رکھنا بیرکار ہے امن کے قیام ڈیرہ مراد جمالی کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا۔کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں