ایس ایس پی نصیرآباد علاقے بدامنی کا سبب بنے ہوئے ہیں انہیں فوری طور پرعہدے سے ہٹایا جائے،سابق صوبائی وزیر میر سکندر علی خان عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) سابق صوبائی وزیر میر سکندر علی خان عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی میں تازہ بدامنی لوٹ مار کے واقعات کے خلاف میدان میں آگئے سوموار کے روز انجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا اپنے تمام حامیوں سپورٹرز ووٹر ز کو ہڑتال کو کامیاب کرنے اور بھر پور شرکت کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر اباد کے عوام کو چور ڈاکووں کے رحم وکرم پر ہرگز نہیں چھوڑا جا سکتاعوام اور تاجر برادری کے حقوق انکے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرینگے نااہل ایس ایس پی نصیرآباد میں بدامنی کا سبب بنے ہوئے ہیں فوری طور پر ہٹایا جائے ایماندار اور نڈر ایس ایس پی تعینات کرکے ڈیرہ مراد جمالی اور نصیرآباد کے عوام کو امن فراہم کیا جائے اتوار کے روز مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں ڈکیتی چوری لو ٹ مار کی آئے روز وارداتیں کبھی بھی نہیں ہوئیں جو کہ آجکل ہو رہی ہیں بدامنی کا یہ عالم ہے کہ دن دھاڑے تاجروں کو لوٹا جارہا ہے ڈیرہ مرادجمالی نوتال میر حسن چھتر منگولی سمیت ضلع نصیرآباد اس وقت نو گو ایریا بنا ہوا ہے جہاں اے روز ڈیکتی موٹر سائیکل چھینے قتل وغارت گیری عروج پر ہے تاجر برادری اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں تاجر وں اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی اور نصیرآباد کے عوام کو ڈاکووں لٹیروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا ایس ایس پی نصیرآباد تجربہ کار افسر ہے وہ ماضی میں ریلوے پولیس میں رہے ہیں جہاں ریلوے پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس میں دن رات کا فرق ہے ڈیرہ مرادجمالی اور نصیرآبادمیں بدترین بدامنی کے تدارک کیلئے فوری طورپر ایماندار اور نڈر بہادر ایس ایس پی تعینات کیا جاے انہوں نے مزید کہا ہم عوامی لوگ ہیں ہماری سیاست عوام کی خدمت انکے مفادات کے تحفظ اور عوام کو امن ترقی خوشحالی دینے کے لیے ہے ہم اپنے عوام کے ساتھ ہر گھڑی مشکل میں انکے ساتھ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں