لسبیلہ(بیوروچیف) گزشتہ روزجماعت اصلاح المسلمین ضلع لسبیلہ زون 1 اور روحانی طلبہ جماعت و جمعیت علماء طاہریہ لسبیلہ کا مشترکہ ضلعی ماہانہ عظیم الشان پروگرام بیاد شہداء کربلا بعد نماز ظہر تا عصر المرکز روح الاسلام طاہریہ سجن آباد اوتھل میں زیر سرپرستی صوبائی سینئر نائب صدر جماعت اصلاح المسلمین صوبہ بلوچستان شمس العلماء حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں محمد رحیم طاہری صاحب کے منعقد ہوا،پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا پھر ثناء خواں حضرات نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت اور مرشد کریم کی شان میں منقبت شریف کے نذرانے پیش کئیے آخر میں خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں محمد عمر چھٹہ طاہری صاحب نے فرمایا مراقبہ کے بعد دعائے خیر سے پروگرام اختتام پذیر ہوا،اس موقع پر صوبائی نائب صدر جمعیت علماء طاہریہ بلوچستان حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں محمد اسماعیل شاہوک طاہری ،ضلعی فنانس سیکریٹری محترم عبدالحکیم خاصخیلی طاہری صاحب،مولانا نبی بخش بلوچ طاہری،مولانا نبی بخش دودا طاہری، مولانا نصیر احمد بروہی طاہری ، مولانا عبدالرشید سیال طاہری،جنرل سیکریٹری غلام سرور انگاریہ طاہری،مولانا محمدسلیم شاہوک طاہری مولانا محمد آصف انگاریہ طاہری،مولانا اللّٰہ سمایا دودا طاہری،مولانا منظور حسین چنہ طاہری، فقیر عبدالستار انگاریہ طاہری،مولانا عبد القیوم مانڈرہ طاہری و روحانی طلبہ جماعت و جماعت اصلاح المسلمین کے عہدیداران و ممبران اور دیگر کثیر تعداد میں قرب و جوار سے عاشقان اہل بیت نے شرکت کی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

