کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین پاکستان یوتھ پیس موومنٹ ارباب ناصرحیدرکاسی نے قلعہ عبداللہ کے علاقے میں قبائلی تصادم میں 6افراد کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ خان میں آئے روز فسادات مختلف قبائل دست و گریبان ہونا علاقے کے امن و امان اور وہاں کی نوجوان نسل کے لیے تباہی کا باعث بن رہا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں ارباب ناصر حیدر کاسی نے کہا کہ ارباب اختیار و ارباب اقتدار کو چاہئے کہ وہاں پر قانون کی بالادستی قائم کریں اور تمام سیاسی و سماجی قبائل مذہبی قوم پرست جماعتوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس علاقے میں امن و اما ن کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بہت عرصے بعد ایک خوبصورت پیغام وہاں کے جوانوں میں آیا ہے کہ کھیل کا میدان ہو یا تعلیمی کے میدانوں میں اپنے علاقے شہر صوبہ و پورے ملک کا نام روشن کیا ہے خدارانئی نوجوان نسل کو اس برائی اور اس کلاشنکوف کلچر سے دور رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اب نوجوان نسل اچھائی کی طرف قدم بڑھا چکی ہے اپنی مدد آپ کے تحت محنت مزدوری کرکے اپنے گھر اور اس وطن کی تعمیر و ترقی کا بہترین کام سر انجام دے رہی ہے علاقے میں تعلیم اور کھیل کے فروغ پر کوشش جاری تھی لیکن ایسے ناخوشگوار حالات واقعات نیک شگون نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کرتے ہیں جس میں 6قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افرادزخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار و اقتدار کو چاہئے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

