کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں ایک خاتون اور مر د کے قتل کے کیس میں گرفتار ملزم سردارشیر باز ساتکزئی کو2 روزہ ریمانڈ پرسیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔پیر کو سنجیدی ڈیگاری میں قتل کے واقعہ میں گرفتارسردارشیرباز ساتکزئی کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد مبین نے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی جانب سے عدالت سے ملزم کے 2روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے اسے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیاگیا۔سردارشیرباز کو گذشتہ روز گرفتار کیاگیاتھاپولیس کے مطابق کیس میں 12مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیاہے۔ گرفتار ملزم کو پولیس موبائل کی بجائے عام گاڑی میں لیکر عدالت پہنچایا گیا تھا۔

