مستونگ،دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کوئٹہ سے اغواء کے بعد قتل کیے گئے بچے مصور کاکڑ کے قتل میں ملوث ملزم کیساتھیوں کی نشاندھی کیلئے کاروائی کی تو ایک کمپاؤنڈ میں موجود ملزمان نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ شروع کردی گئی۔ اس دوران سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گرفتار ملزم ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ہلاک ہونے والے افراد دہشت گردی،قتل،اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں گولہ و بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں