سردار اختر مینگل نے نام پی آئی سی ایل میں ڈالنے کے حکومتی اقدامات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے انکا نام پی آئی سی ایل میں ڈالنے کے حکومتی اقدامات کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پیر کو بی این پی کے رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ نے بلوچستان ہائی کورٹ میں سردار اختر جان مینگل کی جانب ان پر عائد کی گئی سفری پابندی کے اقدام کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔ اس موقع پر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، وائس چیئرمین بار کونسل راہب بلیدی ایڈووکیٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی مرکزی لائرز فورم سیکرٹری حبیب اللہ ناصر ایڈووکیٹ، پی ٹی آئی لائرز فورم کے علی حسن بگٹی ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی اپنے وکالت نامے جمع کرائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمگریشن حکام نے سردار اختر جان مینگل کا نام پی آئی سی ایل میں ہونے کی وجہ سے انہیں دبئی جانے سے روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں