کسی صورت ملک،بلو چستان کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے،رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب خان ناصر نے کوئٹہ میں میجر انور کاکڑ کوٹارگٹ کرکے شہید کرنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے دلخراش وا قعہ پر مجھے گہرہ صدمہ پہنچا واقعہ کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے ہم کسی صورت ملک اور بلو چستان کے پرامن صورتحال کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرانا دراصل ملک کو عدم استحکام کا شکاربنانا ہے لیکن ہم پاکستان سے ہر طرح کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان واقعات میں بھارت اسرائیل کا ہاتھ ہے اور ہمارے ہی زرخرید بکے ہوئے چند مٹھی بھر ملک دشمن عناصر کو استعمال کررہے ہیں ہم پاک فوج اورمعصوم افراد کے خون بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر ہی دم لینگے انہوں نے کہا کہ قوم کے شہیدوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو باور کراتے ہیں کہ 24 کروڑ عوام انکے ساتھ ہیں ان واقعات سے ہمارا عزم مزید پختہ ہوتا ہے حکومت اورپاک فوج ملک کو پرامن بنانے کے عمل کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بروقت اور فوری اقدامات اٹھائیں اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں شکر ہے کہ ہم میں تفریق نہیں 24 کروڑ عوام فوج اور منتخب حکومت متحد اور ایک پیج پر ہیں پاکستان میں کوئی طاقت ایسی نہیں ہے جو ہمارے ملک کو کمزور کرے ہم پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو تباہ کرسکتے ہیں میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک شہید میجر کی شہادت کوقبول فرمائے اورانکے درجات کو بلند کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں