کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی، تحصیل ڈیرہ بگٹی اور سب تحصیل پیرکوہ میں امن وامان کی خرابی کے اندشے کے پیش نظر ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

