کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 22 جولائی بروزمنگل شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس جبل نور اور تکاتو فیڈروں سے صبح 10:30بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند رہے گی نیز اُسی روز مری آباد گرڈاسٹیشن کے لیاقت بازار ایکسپریس کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز سے صبح10 بجے تادوپہر2بجے بجلی بندہوگی، علاوہ ازیں 23 جولائی کو سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، سریاب ون،سریاب ٹو، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، منی مارکیٹ، اولڈلیاقت بازار، خیربخش مری، دلدارکاریز، بی ایم سی، اولڈ سیٹلائٹ ٹاون، جڑسا اور سرکی روڈ فیڈروں سے صبح 9بجے سے دن12 بجے تک بجلی بندہوگی۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kv کوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر 23جولائی کو صبح 10 بجے سے دن ایک بجے تک ضروری مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً60 میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکو نے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

