چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ(این این آئی)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس روزی خان بڑیچ نے پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ نے پرنٹ و سوشل میڈیا پر شائع شدہ خبر و ویڈیو جس میں مارگٹ ڈیگاری کے مقام پر پسندکی شادی (نکاح) کرنے پرایک جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعہ کا ذکر ہے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بلوچستان کو 22جولائی بروز منگل کو عدالت عالیہ میں طلب کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں