کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان میں جیلوں کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت نے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، رواں مالی سال کے بجٹ میں ضلع لسبیلہ کی گڈانی جیل کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک ارب روپے،پشین جیل کی تعمیر کیلئے 25کروڑ روپے اور ہرنائی میں جیل کیلئے 19کروڑ روپے مختص کردئیے گئے محکمہ جیل کے مطابق2025-26کے صوبائی بجٹ میں جیلوں میں بند قیدیوں کو خوراک کی فراہمی کیلئے مختص رقم میں تیس فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ جدید حفاظتی آلات کی فراہمی کیلئے دو کروڑ روپے دئیے گئے ہیں محکمہ جیل کے حکام کے مطابق سوراب میں نئی جیل کی تعمیر کیلئے زمین حاصل کرلی گئی ہے،سوراب جیل کی تعمیر کیلئے فنڈز آئندہ مالی سال میں مختص کرنے کاا مکان ہے۔محکمہ جیل کے حکام نے بتایا کہ رواں سال کے بجٹ میں محکمہ جیل خانہ جات کے آفیسران کو گاڑیوں کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت سے سات کروڑ روپے مانگے تھے لیکن صوبائی حکومت نے اس رقم کی منظوری نہیں دی۔ دوسری جانب گوادر میں نئی جیل کی تعمیر کا منصوبہ بھی چاردیواری کی تعمیر سے آگے نہیں بڑھ سکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- گوادر پورٹ کی فعالیت کیلئے سرمایہ کاروں اور شپنگ کمپنیوں سے مشاورت
- مکران ڈویژن میں شدید گرمی کے باعث شہریوں کا تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کامطالبہ
- نصیرآباد، جعفرآباد، اوستہ محمد،ڈیرہ بگٹی، کچھی اور جھل مگسی سمیت نواحی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
- معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کا دن،قوم قومی عزم و اتحاد کے طور پر منا رہی ہے، صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک
- نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محیب اللہ سے ملاقات
- 9 مئی 2025ء ملکی تاریخ میں قومی وقار، جرات و کامیابی کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، حاجی فضل محمد کاکڑ
- اوستہ محمد پولیس نے جنرل کونسلر کے گھر پر چھاپہ مارکر چوری شدہ دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں
- وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی، خودمختاری،دفاع کیلئے ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی،امین الدین بازئی ایڈووکیٹ
- معرکہ حق نے بھارت کا جنگی غرور، جھوٹا پروپیگنڈہ، خطے میں بالادستی کے خواب کو زمین بوس کر دیا،رحمت کاکڑ
- مولانا فضل الرحمن کیلئے دعا

