کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 42ویں روز بھی جاری رہااحتجاجی کیمپ سے بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر امین اللہ خان میانی نے کہا کہ حکومت وقت ہمارے مطالبات کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہے 42روز گزرنے کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ جھوٹی تسلیم دینے بھی نہیں آیا ہے ہمارے حکومت وقت سے صرف دو مطالبات ہیں جن میں پہلا مطالبہ والدین تعلیمی کمیٹی سے معاہدہ ختم کرکے براہ راست بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن سے معاہدہ کیا جائے اور کمیونٹی اساتذ ہ کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے فوری طور پراضافہ کیا جائے۔

