کوئٹہ(این این آئی)سرمست بلوچ قومی اتحاد کے صوبائی رہنما ساجد بلوچ نے کہا ہے کہ رکن بلوچستان اسمبلی آغا عمر جان احمدزئی نے سرمست آباد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر علاقے کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آغا عمر جان احمدزئی نے علاقے میں بنیادی سہولتوں روڈ،نالی، ٹیوب ویل،سولر سسٹم فراہم کرکے علاقے کے عوام کی زندگی بدل دی ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام رکن صوبائی اسمبلی آغا عمر احمدزئی کی خدمات کو قدرنگاہ سے دیکھتے ہیں موصوف پہلے عوامی نمائندے ہیں جنہوں نے سرمست آباد میں ترقیاتی کام کروائے ہیں ماضی میں سرمست آبادکو علاقے سے منتخب نمائندوں نے ہمیشہ نظرانداز کیا۔انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی آغا عمر جان احمدزئی حلقہ پی بی 46میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جس پر علاقے کے عوام انکے شکرگزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا
- بلوچستان میڈیکل ٹیچرز ایسوسی ایشن،سینئر پروفیسرز کی ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ میں شرکت ڈاکٹرز کمیونٹی کیلئے نیک شگون ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان
- دانا سر ٹریفک حادثہ، ذمہ دار ڈرائیور،ٹرانسپورٹ کمپنی کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری
- اوچ پاور پلانٹ کی 220کے وی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، ایک ٹاور کو نقصان، دوسرا بچا لیا گیا
- امریکہ امن، باہمی احترام اور عالمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا،قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر
- مخلوط حکومتوں میں اتحادیوں کے تحفظات فطری،سرفراز بگٹی کی آئینی مدت بارے سوال انہی سے پوچھا جانا چاہیے،گورنر بلوچستان
- انجینئر ڈاکٹر بدرالاسلام نے بطور چیئرمین لاہور بورڈ عہدے کا چارج سنبھال لیا
- شہید خامنہ ای اور اہلخانہ کی میتیں شیشے کے تابوت میں عوامی دیدار کیلئے رکھ دی گئیں
- بھارت میں 5 مساجد کو مسمار کردیا گیا
- خامنہ ای کی آخری رسومات کیلئے ایران کو ایک ہفتے کی چھٹی دی کیونکہ ہم بااخلاق ہیں، ٹرمپ

