کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز الائنس (BPSAA)کے جنرل سیکرٹری محمد نواز پندرانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کے بعد منگل کو بورڈ آفس کے سامنے ہونے والے احتجاج کو موخر کردیا گیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں حالیہ میٹرک کے امتحانات کے رزلٹ کے خلاف بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز الائنس نے 22جولائی کو بورڈ آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بلوچستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز الائنس کو مذاکرات کی دعوت دی ہے جسے الائنس نے قبول کرلیا ہے اب یہ مذاکرات آج(منگل) کو دوپہر ایک بجے ڈسی آفس میں ہونگے جس میں چیئرمین بورڈ سمیت دیگر حکومتی نمائندے شرکت کریں گے جن کے سامنے ہم نویں اوردسویں جماعت کے نتائج سے متعلق خدشات و شکایات تفصیل سے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شرکت کی یقین دہانی کرانے پر ہم اسکولوں کے پرنسپلز، اساتزہ کرام، والدیژن اور طلبہ و طالبات کا شکریہ ادا کرتے ہیں

